لوٹی دولت واپس آنے کاسلسلہ جاری،پاکستان کومزید7 ارب ڈالر ملیں گے

برطانیہ میں 19پاکستانیوں نے اعتراف جرم کر لیا،10سیاستدان بھی شامل ہیں،چودھری غلام حسین

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 11 دسمبر 2019 11:46

لوٹی دولت واپس آنے کاسلسلہ جاری،پاکستان کومزید7 ارب ڈالر ملیں گے
کراچی ( ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار ،11دسمبر2019ء ) : سینئر تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کو مزید4.3 بلین پاونڈزدینے جار رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق چودھری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ 19پاکستانیوں نے اعتراف جرم کر لیا ہے، جس میں 10 سیاست دان بھی شامل ہیں، جس سے وصولی کے بعد برطانیہ پاکستان کوتقریباَ7ارب ڈالر دے گا۔

ساتھ ہی ساتھ چودھری منظور نے کہا کہ او رملک سے بھی پیسا پاکستان آنے جار ہا ہے۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے سیئنر تجزیہ کار صابر شاکر نے دردعمل دیتے ہوئے اس خبر پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں صداقت ہے ۔ اور بہت جلد مزید لوٹی دولت پاکستان آنے والی ہے۔ بہت سے پاکستانیوں نے بیرون ملک اعترا ف جرم کر لیا ہے اور بہت سے ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

صابر شاکر کا کہنا تھا کہ یو اے ای معلومات شیئر کرنے سے قاصر ہے تاہم حکومت پاکستان نے خط بھی جاری کیا ہے ۔ یاد رہے اس سے قبل برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض سے کے ساتھ سیٹلمنٹ کی تھی ۔ اور پاکستان کو 190میلن پاونڈز کی رقم پاکستان کے حوالے کی تھی ۔ جس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےملک ریاض کے اس کیس میں این سی اے نے عدالت سے 9آرڈر لیے۔

لیکن پاکستان میں کسی نے بھی کریمنل ایکٹ کے تحت تحقیقات نہیں کیں۔ شہزاداکبر نے کہا تھا کہ ملک ریاض کے پیسوں کو سپریم کورٹ کے جرمانے کی مد میں اکاؤنٹ کرلیں گے۔کابینہ خاموش ہے۔سب کہتے کہ برطانیہ کا ہمارے ساتھ معاہدہ ہے اس کے تحت پیسے واپس ہوئے ہیں۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے برطانیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں اس کی تفصیلات بارے بتایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ملک ریاض کے پیسوں کی کریمنل تحقیقات کرنی چاہئے تھیں، این سی اے نے کوئی تحقیقات نہیں کیں۔ ان کے قانون میں شامل نہیں ہے۔ تاہم چودھری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مزید 7 ارب ڈالر کی رقم موصول ہونے جا رہی ہے۔