سعودی عرب نے ریال کرنسی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
خلیجی سربراہ کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2025ء تک تمام خلیجی ممالک کی کرنسی ایک ہو گی
محمد عرفان بدھ 11 دسمبر 2019 11:57
(جاری ہے)
مستقبل میں خلیجی ممالک کی کرنسی مشترکہ ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق خلیجی ممالک 2025ء تک مشترکہ کرنسی اختیار کر لیں گے۔ اس طرح کویتی دینار، سعودی ریال اور اماراتی دینار ختم ہو جائیں گے اور ان سمیت دیگر کئی ممالک میں مشترکہ کرنسی متعارف کرا دی جائے گی۔
اس سربراہ کانفرنس میں 10 ممالک کے خلیجی قائدین نے عزم کیا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی خاطر برادر اور دوست ممالک کے درمیان شراکت اور تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔ جبکہ خلیجی ممالک کے امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔کانفرنس کے دوران اسٹریٹجک شراکت کو موثر بنانے، آپسی تعاون اور خلیج عرب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط لائحہ عمل اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔ اس دوران پانی کی کمی اور زراعت کے شعبے سے مسائل پر بھی سوچ بچار کی گئی۔ خلیجی ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور علاقے کی سیاسی صورتِ حال پر بھی بات کی گئی۔ جبکہ شورش زدہ علاقوں میں امن کے قیام پر بھی صلاح مشورہ کیا گیا۔ خلیجی قائدین نے اس عزم کو دُہرایا کہ کسی بھی خلیجی ملک پر کیا جانے والا حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ شمار ہوگا۔کسی ایک کو پیش آنے والا خطرہ سب کے لیے مشترکہ خطرہ تسلیم کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران کویتی باشندے نایف الحجرف کو جی سی سی کا سیکریٹری جنرل مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ کانفرنس کے اختتام پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور جی سی سی کے سیکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا ہے۔ الحجرف یکم اپریل 2020ء سے جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ہوں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.