صوابی پولیس کی کارروائی، منشیات، اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

بدھ 11 دسمبر 2019 12:23

صوابی پولیس کی کارروائی، منشیات، اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ضلع صوابی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پولیس چوکی شیر آباد کے انچارج سب انسپکٹر ناظم خان نے ناکہ بندی کے دوران ہیروئن برآمد کر کے منظور علی سکنہ ڈاگئی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جب کہ ایس ایچ او تھانہ لاہور فاروق خان نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران 3964گرام چرس بر آمد کر کے حسن علی سکنہ لاہور کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ پر مولی جہاد خان نے پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری اشفاق کو پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ جب کہ دیگر کارروائیوں میں ضلع بھر کی پولیس نے ہوائی فائرنگ کر نے پر 11افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو عدد بندوق اور 23 عدد پستول کارتوس سمیت بر آمد کئے۔