مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے پاکستان میں کئی ریکارڈ بنانے میں کامیاب

آئی ایم ڈی بی پردنیا بھر میں مقبول ترین ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا

بدھ 11 دسمبر 2019 13:02

مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے پاکستان میں کئی ریکارڈ بنانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے پاکستان میں کئی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگیا ۔ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ہرقسط کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بناتا جارہا ہے۔ ہرہفتے لوگ شدت سے ڈرامے کی اگلی قسط کا انتظار کرتے ہیں جبکہ ہر نئی قسط کے ساتھ یہ ڈراما دیگر ڈراموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی آر پی (ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ) کے نئے ریکارڈ بنارہا ہے اس کے علاوہ یوٹیوب پر بھی اس ڈرامے نے طوفان مچایا ہوا ہے۔

گوگل کے مطابق ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے آئی ایم ڈی بی (انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس) پردنیا بھر میں مقبول ترین ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے لیکن کیا واقعی یہ سچ ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ڈی بی ایک آن لائن ڈیٹا بیس یعنی اعدادوشمار اور درجہ بندی کی ویب سائٹ ہے جو دنیا بھرسے فلموں، ڈراموں، ویڈیوز اور گیمز وغیرہ کے اعدادوشمار اورریٹنگ جاری کرتی ہے۔

دنیا بھر میں آئی ایم ڈی بی کی ریٹنگ کو نہایت معتبر مانا جاتا ہے۔سرچ انجن گوگل کے مطابق ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی ریٹنگ آئی ایم ڈی بی پر 10 میں 9.9 اور’’گیم آف تھرونز کی 10 میں سے 9.4 ہے۔ تاہم گوگل کے برعکس آئی ایم ڈی بی کی ویب سائٹ پر ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی ریٹنگ 9.9 کے بجائی7.7 آرہی ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ڈی بی کی درجہ بندی کا نظام اس کے رجسٹرڈ صارفین کی جانب سے کاسٹ کیے جانے والے ہر انفرادی ووٹ کے تحت ہوتا ہے۔ ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی اب تک 17 اقساط نشر ہوچکی ہیں اورہر قسط کو ناظرین کی جانب سے زبردست ردعمل موصول ہوا ہے۔