تعلیم سے خدمت خلق اور ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں، ذیشان خانزاد

بدھ 11 دسمبر 2019 13:04

تعلیم سے خدمت خلق اور ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں، ذیشان خانزاد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) پی ٹی آئی کے سینیٹر ذیشان خانزاد نے کہا ہے کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور یہ کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے، تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے، تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج، یونیورسٹی سے کوئی ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ اس کے ساتھ تہذیب بھی سیکھنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سینیٹر ذیشان خانزاد نے پاک سکولز اینڈ کالج مردان میں پوزیشن لینے والے طلبا کوایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ انسان کو انسانیت سے دوستی کیلئے اخلاقی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے، اسی تعلیم کی وجہ سے زندگی میں محبت، خدمت خلق، وفاداری اور ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حصول تعلیم کیلئے قابل اساتذہ بھی بے حد ضروری ہیں جوبچوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :