بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فروخت کرنے پر 12پٹرول پمپ مینیجرزگرفتار

بدھ 11 دسمبر 2019 13:14

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فروخت کرنے پر 12پٹرول پمپ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ پشاورکی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سواروں کو پٹرول فروخت کرنے والے فلنگ سٹیشنوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا جس کے دوران جی ٹی روڈ، رنگ روڈ اور کوہاٹ روڈ سے خلاف ورزی پر 12 منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا،ترجمان ضلعی انتظامیہ ک مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر پشاور کے مین جی ٹی روڈ پر فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا گیا اور معاہنہ ٹیم کی نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال نے کی جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے کوہاٹ روڈ پر فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ، اس دوران بغیر ہیلمٹ کے پٹرول کی فروخت پر 12 منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق دو فلنگ سٹیشنوں میں اپنے ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو دینے پر بھی منیجرز گرفتار ہوئے،ضلعی انتظامیہ نے فلنگ سٹیشنوں کی خفیہ نگرانی کی، دریں اثناء ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلنگ سٹیشن مالکان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کوپٹرول فروخت نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :