پشاور ایئرپورٹ کے آس پاس پتنگ و کبوتر بازی پر پابندی

بدھ 11 دسمبر 2019 13:14

پشاور ایئرپورٹ کے آس پاس پتنگ و کبوتر بازی پر پابندی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 کے تحت پشاور ایئرپورٹ کے آس پاس کے علاقوں میں پتنگ بازی، کبوتر بازی،ہوائی فائرنگ اور ڈرون کیمرے اڑانے کے علاوہ کبوتر کی دکانوں،لیزر لائٹ بیم کے استعمال اور اونچے اشتہاری بورڈز لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پابندی پشاور ایئرپورٹ میں ہوائی جہازوں کو مذکورہ بالا چیزوں سے لاحق ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے عائد کی گئی ہے، فی الوقت یہ پابندی اگلے تیس دنوں تک نافذ العمل رہے گی اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔