Live Updates

پاکستانی نیمل خان اور مدیحہ نقوی کو کیوں سرچ کرتے رہے؟

شادی کرنے کے باعث نیمل خان کو سب سے زیادہ سرچ کیاگیا، پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا 9واں نمبر رہا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 11 دسمبر 2019 13:40

پاکستانی نیمل خان اور مدیحہ نقوی کو کیوں سرچ کرتے رہے؟
لاہور ( ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار ،11دسمبر2019ء ) : گوگل نے 2019 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کرد ی ہے۔ تفصیل کے مطابق گوگل نے دنیا بھر میں گوگل پر سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری ہے۔ فہرست کے مطابق پاکستانی اداکار نیمل خاور پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہیں۔ نیمل خاور کو بہت زیادہ سرچ کرنے کی وجہ ان کی مصروفیات نہیں بلکہ ان کی شادی تھی۔

جس کے باعث یہ پاکستان میں سب سے زیاد ہ سرچ کی جانیوالی شخصیت میں پہلے نمبر پر ہیں۔ سرچ کی جانے والی دیگر شخصیات کی بات کی جائے لیجنڈ اداکار وحید مراد دوسرے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں بابر اعظم تیسرے اور آصف علی چوتھے نمبر پر رہے۔ دیگر پوزیشنز کی بات کی جائے تو بھارتی گلوکار عدنان سمیع پانچویں نمبر پر جبکہ بولی ووڈ کی اداکارہ سارہ علی خان چھٹے، پاکستان فاسٹ بارلر محمد عامرسا تویں، علیزے شاہ آٹھویں، ابھی نندن نویں جبکہ مدیحہ نقوی دسویں نمبر پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے مدیحہ نقوی نے رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری سے شادی کی تھی ۔یاد رہے کہ گوگل سال کے آخر ی مہینے میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے۔ اس فہر ست میں دلچسپ بات پاکستانی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والےبھارتی پائلیٹ کا نوواں نمبر ہے۔ یاد رہے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنےو الا بھارتی پائیلٹ کے جہاز کو گرادیاگیا تھا ۔

بعدازاں شہریوں نے ابھی نندن کی خوب پٹائی کے بعد سیکورٹی اداروں کے حوالے کردیا تھا۔ بعد ازاں عمران خان نے بھارتی پائلیٹ کو امن کیلئے خیر سگالی کے پیغام کے دور پر واہگہ باڈر سے بھارت واپس بھیج دیا تھا۔ تاہم بھارت میڈیا نے امن کے پیغام پر بھی بہت زیادہ پروپیگینڈا کیا ۔ تاہم پاکستان نے خطے میں امن قائم رکھنے کیلئے اچھی کوشش کی، جس پر دیگر ممالک نے پاکستان کے اقدام کو سراہا۔ واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے جاری کردیا رپورٹ کے مطابق ابھی نندن  پاکستان میں سرچ کئے جانے والی9وی شخصیت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات