ملک میں موجود مواقع اور خزانوں کو بروئے کارلانا چاہئے، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا تقریب سے خطاب

بدھ 11 دسمبر 2019 14:10

ملک میں موجود مواقع اور خزانوں کو بروئے کارلانا چاہئے، وفاقی وزیر برائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے مقصد کے حصول کی جدوجہد میں تیزی لائیں گے۔ ہمیں ملک میں موجود مواقع اور خزانوں کو بروئے کارلانا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو تصویری نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوجوان مصوروں نے تصویروں میں حقیقت کا رنگ بھر دیا ہے۔اس سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک میں موجود مواقع اور خزانوں سے مستفید ہونا چاہئے۔پاکستان خوبصور اور حسین ملک ہے ۔جنت نظیر واد ی کشمیرپاکستان کا حصہ ہے۔انہو ں نے کہاکہ قیام پاکستان کے مقصد کے حصول کی جدوجہد میں تیزی لائیں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل علی فرحان نے بھی خطاب کیا۔