وکلاء کے حملے سے میراسر شرم سے جھک گیا

ہماری وکلاء تحریک کے دوران ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا، اعتزاز احسن

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 11 دسمبر 2019 14:20

وکلاء کے حملے سے میراسر شرم سے جھک گیا
لاہور ( ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار ،11دسمبر2019ء ) : رہنما پیپلزپارٹی وبیرسٹر اعتزا زاحسن نے وکلا ء کے پی آئی سی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سر شرم سے جھک گیا۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسئلہ یہ نہیں کہ احتجاج کس وجہ سے اور کس جگہ پر کیا جا ر ہا ہے تاہم وکلاء کے بُرے عمل سے میرا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ہماری وکلاء تحریک کے دوران ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ بیرون ملک وکلاء کے ہر سال انتخابات کرائے جاتے ہیں اور اوہ اس میں مصروف رہتے ہیں۔ تاہم پاکستان میں وکلاء کے الیکشن دیر سے ہونے کے باعث وکلا ء کے امید وار اپنی عز ت کا خیال نہیں کرتے۔ اعتزاز احسن نے تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان میں ہر تین سال بعد وکلاء بار کے الیکشن بر وقت ہو جانے چاہیے ۔

(جاری ہے)

وکلاء کے حملے کے دوران خاتون کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ خبریں موصول ہو رہی ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ میں نوجوان وکلا ء کو مشورہ دیتا ہوں کہ ہسپتال کے باہر ہنگامہ کرنے کی بجائے معاملے کو بار میں حل کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا بھی کوئی کردار ادا نظر نہیں آرہا ۔یاد رہے کچھ دیر قبل وکلاء پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زبردستی داخل ہو گئے ہیں،پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق وکلاء اور ڈاکٹرز کے مابین تنازع شدت اختیار کرگیا۔

پی آئی سے کے باہر وکلاء کا ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وکلاء نے پی آئی سی میں توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے۔وکلاء ایم ایس آفس کے باہر پتھراؤ کرتے رہے جب کہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔وکلاء نے صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی،موبائل فونز اور کیمرے بھی چھین لیے۔پولیس کی بھاری نفری بھی پی آئی سی میں موجود ہے۔ مریضوں کو شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ خاتون کے جاں بحق ہونے کی بھی خبر موصول ہورہی ہے۔