ترقی پذیر ایشیائی ملکوں کی جی ڈی پی کی شرح نمو رواں وآئندہ سال 5.2 فیصد رہنے کی توقع ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

بدھ 11 دسمبر 2019 14:54

ترقی پذیر ایشیائی ملکوں کی جی ڈی پی کی شرح نمو رواں وآئندہ سال 5.2 فیصد ..
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ایشیائی ملکوں کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو رواں اور آئندہ سال (2019, ء اور 2020 ئ) 5.2 فیصد رہنے کی توقع ہے، اس سے قبل ان ملکوں کی جی ڈی پی کی شرح نمو بالترتیب 5.4 اور 5.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔بینک کے چیف اکانومسٹ یاسو یوکی سوادا کی جانب سے بدھ کو جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ایشیاء کی شرح نمو ابھی تک مستحکم ہے، مستقل تجارتی کشیدگیوں نے علاقے میں جمود کی کیفیت طاری کررکھی ہے جو طویل المیعاد بنیادوں پر اقتصادی ترقی کے لیے بڑا رسک ہے،کئی ملکوں میں اندرونی سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی ہے اور کاروباری سرگرمیوں کے اشاریے بھی کم ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ افراط زر کی شرح میں بھی تیزی آرہی ہے جس کی وجہ اشیائے خوراک کے نرخوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ترقی پذیر ایشیاء میں افراط زر کی شرح 2019 ء میں 2.8 فیصد جبکہ 2020 ء میں بڑھ کر 3.1 فیصد ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،ستمبر کی رپورٹ میں اس خطے میں افراط زر کی شرح 2019 ء اور 2020 ء میں 2.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔مشرقی ایشیا میں چین کی اقتصادی شرح نمو رواں اور آئندہ سال بالترتیب 6.1 اور 5.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ستمبر کی رپورٹ میں چین کی شرح نمو 6.2 اور 6 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :