Live Updates

15 ماہ بعد بھی نالائق حکومت نواز شریف کے شروع کردہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہی ہے ‘پرویز ملک

سلیکٹڈ نیازی نے ملکی اہم اداروں کونقصان پہنچانیکی بھر پور کوشش کی جو آئین پاکستان کیخلاف ورزی ہے‘ خواجہ عمران نذیر

بدھ 11 دسمبر 2019 14:54

15 ماہ بعد بھی نالائق حکومت نواز شریف کے شروع کردہ منصوبوں پر اپنی تختیاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ15ماہ ختم ہونے کے باوجود الائق حکومت نواز شریف کے شروع کردہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں اپنا کوئی بھی منصوبہ شروع ہ کرسکے، نااہل حکمرانوں نے جمہوری روایات ختم کردی ہیںسلیکٹڈ نیازی نے ملک کے اہم اداروں کونقصان پہنچانے کی بھر پور کوشش کی جو کہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے ہمارا اور عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے۔

ان خٰالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اپنی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی اہلیت نہیں رکھتے، نہ ہی اپنی نالائقی ووٹوں کی چوری چھپا سکتے، مسٹر نیازی آپ میاں نواز شریف کی طرح11ہزار میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کرسکتے کیونکہ آپ نالائق ووٹ چور اور جھوٹے ہیں،15ماہ کے اندر آپ کی حکومت نے کشمیریوں کا سودا کیا، عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں،غریب کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے عوامی حکومتیں عوام کی خواہشات پر چلتی ہیں،لیکن دھاندلی اور چور دروازے سے آنے والے نالائقوںکا اپنا کوئی ویژن نہیں ہوتا جعلی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں، عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا۔

(جاری ہے)

سلیکٹڈ حکمرانوں نے جمہوری روایات ختم کردی ہیں،جمہوری روایات کر برقرار رہنا چاہیے، انسان جب سب کچھ خود کو بڑا سمجھنے لگے تو پھر جمہوری روئے ختم ہو جاتے ہیں، معیشت سسکیاں لے رہی اور ڈوب رہی ہے، لوگ بے روزگار ہورہے ہیں،حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لے،تو وہ وقت دور نہیں جب قوم ان کا محاسبہ کرے گی - انہوں نے کہا کہ عوام پر ٹیکس، گیس بجلی ریٹ میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی میں قیامت برپاکر دی ہے، ہماری حکومت نے سی پیک میں پچاس ارب ڈالر سے لوڈ شیڈنگ ختم کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات