ٹیئر ون ،ٹو پر شدید تحفظات ہیں،مشاورت کر کے ترامیم کی جائیں‘ آل پاکستان انجمن تاجران

حکومت سولو فلائٹ پالیسی ترک کر کے مشاورت کے عمل کو فروغ دے ‘ مرکزی صدر اشرف بھٹی کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 11 دسمبر 2019 14:56

ٹیئر ون ،ٹو پر شدید تحفظات ہیں،مشاورت کر کے ترامیم کی جائیں‘ آل پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) آل پاکستان انجمن تاجران نے ٹیئر ون اور ٹو پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کی مشاورت سے اس میں ترامیم کرے ، اگر حکومت اسے اپنی مرضی کے مطابق نافذ کرے گی تو اس سے معاملات بگڑیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر اشرف بھٹی نے اپنے دفتر میں طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اشر ف بھٹی نے شرکاء کو اس معاملے پر لاہور چیمبر کے عہدیداروں سے ہونے والی ملاقات میں پیش کئے گئے تحفظات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہم ہر مطالبہ منوانے کے لئے ہڑتال نہیں کرنا چاہتے اس لئے ایف بی آر تاجروں کے حقیقی نمائندوں سے مشاورت نتیجہ خیز مذاکرات کرے تاکہ اس کے نتیجے میں طے پانے والے فیصلے پر تاجر برادری عمل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیئر ون اور ٹو کی وجہ سے تاجروں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس میں ترامیم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر معیشت کی ترقی کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں اور آئند بھی کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن حکومت سولو فلائٹ پالیسی ترک کر کے مشاورت کے عمل کو فروغ دے ۔