قصور،کورا پڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کی فصل کی ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت

بدھ 11 دسمبر 2019 16:08

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروںکوکورا پڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کی فصل کی ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ پانی لگانے کی صورت میں کھیت کا درجہ حرارت اچانک کم نہیں ہوتا اورپودوں میں کورے کیخلاف قوت مدافعت بھی پیداہوجاتی ہے لہذافصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہیں رہتا اور کاشتکاروں کو اچھی فصل حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گندم کو سردی اورکورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات ضروری ہیں کیونکہ فصل کی جس قدر بہتر نگہداشت کی جائے گی اسی قدر بہتر پیداوارکاحصول ممکن ہوسکتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ گندم کی زیادہ اگیتی اورزیادہ پچھیتی کاشتہ فصل کو کورے کے مضراثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے یوریاکی مناسب مقدار استعمال کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :