اٹک، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) عنصر حیات خوراک، ادویات اور زرعی اشیاء میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے نگران مقرر

بدھ 11 دسمبر 2019 16:25

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) عنصر حیات کو خوراک،ادویات اور زرعی اشیاء میں ملاوٹ کی روک تھام کے لیے نگران مقرر کر دیا ہے۔اس ضمن میں با قاعدہ احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔