احسن اقبال نے صرف ایک منصوبے میں ملک کو 50 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچایا،

کیا جاوید صادق احسن اقبال اور شریف خاندان کے فرنٹ مین کا کردار ادا نہیں کرتے رہے ہیں، احسن اقبال نے میری طرف سے عدالت میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے کے بجائے راہ فرار اختیار کر لی، وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا بیان

بدھ 11 دسمبر 2019 17:04

احسن اقبال نے صرف ایک منصوبے میں ملک کو 50 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ احسن اقبال نے صرف ایک منصوبے میں ملک کو 50 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچایا، کیا جاوید صادق نے احسن اقبال اور شریف خاندان کے فرنٹ مین کا کردار ادا نہیں کرتے رہے ہیں، احسن اقبال نے میری طرف سے عدالت میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے کے بجائے راہ فرار اختیار کر لی۔

بدھ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ احسن اقبال نے عدالت میں پوچھے گئے تحریری سوالات کا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ جاوید صادق نے احسن اقبال اور شریف خاندان کے فرنٹ مین کا کردار ادا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

کیا احسن اقبال نے صرف ایک منصوبے میں 50 ارب سے زیادہ ملک کو نقصان نہیں پہنچایا۔

کیا انہوں نے 2013ء میں ایک کمپنی کے ساتھ ایم او یو کر کے نہیں دیا جس کی بولی 2015ء میں لگی ۔کیا انہوں نے کک بیکس کے لئے پی سی1 ریوائز نہیں کیا۔ مراد سعید نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ نے تمام قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ کنٹریکٹ نہیں دیا، کیا آپ نے پلاننگ وزیر ہوتے ہوئے وزارت مواصلات کی جگہ دستخط نہیں کئے۔کیا آپ نے وزارت مواصلات،کیبنیٹ اور وزارت قانون کی منظوری کے بغیر ایم او یو نہیں کیا ۔کیا جاوید صادق وزیر اعظم اور آپ کی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے، کیا آپ کے اوپر نیب میں کیسسز نہیں چل رہی ۔ وفاقی وزیر مراد سعیدنے کہا کہ میرے پوچھے گئے ان تحریری سوالات کا جواب دینے کے بجائے احسن اقبال نے عدالت سے راہ فرار اختیار کر لی ہے۔