سعودی عرب میں جنونی شخص نے بے پردہ خاتون کو جُوتا دے مارا
واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، پولیس نے اس شرمناک حرکت کرنے والے کو گرفتار کر لیا
محمد عرفان بدھ 11 دسمبر 2019 16:52
(جاری ہے)
اس کے بعد مذکورہ شخص نے راہگیر خاتون پر اپنا جوتا پھینکا جس پر وہ عورت چیختی چلاتی ہوئی وہاں سے بھاگ گئی۔
یہ واقعہ ینبع میں ایک شاپنگ سینٹر کے نزدیک پیش آیا اور سینٹر کے ایک پہرے دار نے اس شخص کی جانب سے جوتا پھینکنے کا فعل دیکھ لیا۔ بعد ازاں پولیس نے جائے مقام پر پہنچ کر اس حرکت کے مرتکب شخص کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے اس شرمناک حرکت کرنے والے شخص سے ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد اسے استغاثہ کے حوالے کر دیا ہے۔ چند روز میں اس جنونی شخص کوفوجداری عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ جہاں سے اس کو سخت سزا ملنے کا امکان ہے۔ ٹویٹر صارفین نے اس واقعے پر باریش شخص کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب اور بے پردگی انسان اور اللہ کے درمیان کا معاملہ ہے، یا پھر اس کو ریاست اپنے انداز سے دیکھتی ہے۔ کسی بھی شخص کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ مذکورہ شخص نے جو کچھ کیا، اُس سے عورت کی تضحیک اور توہین کا پہلو نکلتا ہے۔ اگر معاشرے میں ہر شخص خود منصف بن کر اچھائی بُرائی کا فیصلہ کرنے نکل پڑے گا تو اس کا نتیجہ بدامنی، انتشار اور افراتفری کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔ خواتین صارفین کا کہنا تھاکہ اس ویڈیو کو دیکھ کر وہ خوف زدہ ہو گئی ہیں۔ کئی روز تک وہ باہر نکلتے وقت خوف کا شکار رہیں گی۔ اس شخص کو اس کی غیر اخلاقی حرکت پر سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی کسی سعودی یا غیر سعودی خاتون کے ساتھ اس طرح کی شرمناک انداز سے پیش نہ آئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.