فیضان شیخ اپنے یوٹیوب چینل پر پروگرام "ٹاپ ایج"میں کرکٹ پر بات کریں گے

بدھ 11 دسمبر 2019 17:48

فیضان شیخ اپنے یوٹیوب چینل پر پروگرام "ٹاپ ایج"میں کرکٹ پر بات کریں ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) میزبان، اداکار اورفلمی دنیا میں نئے ابھرتے ہوئے ستارے فیضان شیخ نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا، وہ اپنے اس پلیٹ فارم کو اپنے مداحوں سے رابطے اور اپنی مشغلے کو ناظرین تک پہنچانے کیلے استعمال کریں گے۔ یاد رہے کہ فیضان شیخ نے اپنا یہ نیا منصوبہ اپنے پسندیدہ شوق کی تکمیل کے لیے شروع کیا ہے، اس یوٹیوب چینل کے پروگرام - "Cricket Edge"میں وہ کرکٹ کی تازہ ترین خبروں سے اپنے مداحوں کو آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ اس چینل کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کو نہ صرف ذاتی زندگی سے آگاہ کریں گے بلکہ اپنے کھانے ، سفر اور کھیلوں سے متعلق تجربات آگاہ رکھیں گے۔اپنے یوٹیوب چینل سے متعلق بات کرتے ہوئے فیضان شیخ کا کہنا تھا کہ میں کافی پرجوش ہوں کہ ایک اداکار ہونے کے باوجود مجھے اپنے آپ کو محض ایک فرد کے اس میڈیم سے متعارف کرانے کا موقع میسر آیا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ مداحوں کو میری یہ کاوش پسند آئے گی، ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اپنے مداحوں کے لیے بڑے منصوبے ہیں، اور میں ان میں سے ہر اک کو دکھانے کے لیے اب زیادہ انتظار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فیضان شیخ نے پرچی، مالک، اور ہیر مان جا سمیت کئی مقبول ترین فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انھوں نے سایہ، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے اور ببن خالہ کی بیٹیاں جیسے ڈراموں میں بے مظال اداکاری سے مداحوں کا دل جیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :