سپریم کورٹ نے سابق ممبر افسر پبلک سروس کمیشن جموں خان کی نظر ثانی کی درخواست خارج کردی

بدھ 11 دسمبر 2019 17:53

سپریم کورٹ نے سابق ممبر افسر پبلک سروس کمیشن جموں خان کی نظر ثانی کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) سپریم کورٹ نے سابق ممبر افسر پبلک سروس کمیشن جموں خان کی نظر ثانی کی درخواست خارج کردی۔ بدھ کو جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل جموں خان نے کہاکہ پبلک سروس کمیشن میں بھرتی کے لیے اشتہار آیا، اشتہار میں اپلائی کر کے سندھ پبلک سروس کمیشن میں بھرتی ہوا۔

(جاری ہے)

جسٹس منظور ملک نے کہا کہ آپ دادو کے محکمہ تعلیم میں ملازمت کررہے تھے، دادو سے کسی کی سفارش پر آپ کو سندھ پبلک سروس کمیشن میں بھرتی کرلیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ یہ دکھائیں کہ جو اشتہار دیا گیا اس میں کتنے لوگوں نے اپلائی کیا۔ جسٹس منظور ملک نے کہا کہ یہ ریکارڈ پبلک سروس کمیشن سے لاکر دکھا دیں، آپ سندھ پبلک سروس کمیشن کی نوکری سے تو ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جسٹس منظور ملک نے کہاکہ ریکارڈ نہ آیا تو کہیں ایسا نہ ہو کہ محکمہ تعلیم کی نوکری سے بھی آپ کو ہاتھ دھونا پڑے،اس معاملے کو دیکھ لیں اور سوچ لیں۔ بعد ازاں عدالت نے سابق ممبر افسر پبلک سروس کمیشن جموں خان کی نظر ثانی کی درخواست خارج کردی