قومی شاہراہوں پر یکم جنوری سے نئے جرمانوں کا اطلاق ہوگا

تیز رفتاری پر بس ، کار ،کو بالتریب10 ہزار اور2500 ،مسافروں کی اوورلوڈنگ پر 5 ہزار ،بغیر ہیلمٹ ایک ہزار جرمانہ ہوگا بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر کار ، موٹرسائیکل اور ایل ٹی وی کو 5 ہزار ،پی ایس وی گاڑیوں کو 10 ہزار جرمانہ ادا کرنا ہوگا

بدھ 11 دسمبر 2019 18:01

قومی شاہراہوں پر یکم جنوری سے نئے جرمانوں کا اطلاق ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) قومی شاہراہوں پر یکم جنوری سے نئے جرمانوں کا اطلاق ہوگا جس کے لئے موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز میں جرمانوں کی شرح کے بارے میں آگاہی مہم شروع کر دی ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حفاظتی قوانین روڈ یوزرز کی جان ومال کے محافظ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

تیز رفتاری پر بسوں کو 10 ہزار ،تیز رفتاری پر کار کو 2500 ،پبلک سروس میں مسافروں کی اوورلوڈنگ پر 5 ہزار ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر ایک ہزار ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر کار ، موٹرسائیکل اور ایل ٹی وی کو 5 ہزار ،پی ایس وی گاڑیوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 10 ہزار ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال پر موٹرسائیکل سوار کو 500 ،کار سوارکو 2 ہزار ، سیفٹی بیلٹ استعمال نہ کرنے پرکار ، ایل ٹی وی پر 1500 جبکہ بڑی گاڑیوں پر 3 ہزار اور لین وائلیشن پر کار اور ہلکی گاڑیوں کو 1 ہزار جرمانہ عائد ہوگا۔