کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کو تنخواہ 20 دسمبر تک جاری کر دی جائے گی ‘ترجمان محکمہ خزانہ

بدھ 11 دسمبر 2019 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) گورنر پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ خزانہ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری ملازمین کی دسمبر 2019ء کی تنخواہ بمعہ الائونسسز 20دسمبر تک جاری کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

مسیحی برادری سے تمام پینشنرز بھی رواں ماہ کی پینشن 20دسمبر کو حاصل کر سکیں گے ۔ ترجمان محکمہ خزانہ کے مطابق مسیحی برادری کو تنخواہوں اور پینشن کی جلد ادائیگی کا فیصلہ کرسمس کی خوشیوں کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے ۔