ڈپٹی کمشنر کا الصبح رورل ہیلتھ سینٹر للہ کا اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 دسمبر 2019 17:59

ڈپٹی کمشنر کا الصبح رورل ہیلتھ سینٹر للہ کا اچانک دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے الصبح رورل ہیلتھ سینٹر للہ کا اچانک دورہ کیا۔ سینئر میڈیکل آفیسر، وومن میڈیکل آفیسر، ڈینٹسٹ اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا مریضوں کی بیڈ شیٹس وقت کے ساتھ تبدیل کرنے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی ہے ۔

انہوں نے مریضوں سے سہولیات کے بارے رائے حاصل کی اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بارے تفصیلات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے یونین کونسل لیلہ میں پولیو ٹیم کی ٹریننگ کی چیکنگ کی اور انہوں نے بتایا ہے کہ 16 دسمبر سے ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شعبہ صحت معیاری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔

بزدار حکومت کے ویژن کے مطابق شعبہ صحت میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران باقائدگی سے دور دراز علاقوں میں جاکر دورہ کرتے ہیں جن کا مقصد عوام کو بہترین سہولیات سے آراستہ کرنا ہے ،جہلم انتظامیہ صحت اور تعلیم کو متحرک کرنے میں کوشاں ہے ،صحت عامہ ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :