اعلی تعلیمی ادارے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تخصیص وتحقیق پرمبنی تعلیم کے فروغ میںقائدانہ کردار اداکریں،شاہ فرمان

گورنرخیبرپختونخوا کے توجہ دلانے پراجلاس میں صوبہ کی اعلی جامعات میں طلباء اورطالبات کے لباس سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال

بدھ 11 دسمبر 2019 19:45

اعلی تعلیمی ادارے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تخصیص وتحقیق پرمبنی تعلیم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) گورنرخیبرپختونخوا شا ہ فرمان نے اعلی تعلیمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تخصیص وتحقیق پرمبنی تعلیم کے فروغ میںقائدانہ کردار اداکریں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس میںعبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی سینٹ کے گیارہویں اجلاس کی صدارت کے دوران کی۔

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کے توجہ دلانے پراجلاس میں صوبہ کی اعلی جامعات میں طلباء اورطالبات کے لباس سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااورایک قرارداد منظور کی گئی جس کے مطابق یونیورسٹیوں میں اساتذہ اور طلباء وطالبات کیلئے یونیفارم کے طورپر ڈریس کوٹ پہننا لازمی ہوگا۔ گورنرخیبرپختونخوا نے اس موقع پر ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام یونیورسٹیوں کو پری۔

(جاری ہے)

سینٹ اجلاس منعقد کرانے کا پابندکیاجائے تاکہ سینیٹ اجلاس کے ایجنڈا پراتفاق رائے پیدا ہونے سمیت دیگر اعتراضات پرتبادلہ خیال کیاجاسکے۔ اجلاس میںعبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے مالی سال 2018-19 کے نظرثانی شدہ اوررواں مالی سال2019-20ء کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے ڈرافٹ رولز آف بزنس اوریونیورسٹی بزنس سٹرٹیجک پلان2018-23ء کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر محمدخورشید، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم ارشدخان، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرنظام الدین کے علاوہ دیگرسینٹ اراکین نے شرکت کی۔