ارجہ کراس تا ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ کیلئے حصول اراضی کی کارروائی کی غرض سے ابتدائی نوٹیفکیشن زیر دفعہ4ہا جاری ہوا ، سردار فاروق سکندر

قانون و قواعد حصول اراضی کی رو سے نوٹیفکیشن زیر دفعہ4کی معیاد ایک سال مقرر ہے ، معیاد گزرنے کے بعد نوٹیفکیشن از خود غیر موثر ہو جاتا ہے ، ایوارڈ کیلئے مطلوبہ رقم موصول نہ ہونے کے باعث ایوارڈ جاری نہیں ہوا، وزیر مال آزاد کشمیر کی اسمبلی کو آگاہی

بدھ 11 دسمبر 2019 19:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) وزیر مال آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار فاروق سکندخان نے ایوان کو بتایا کہ ارجہ کراس تا ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ کے لیے حصول اراضی کی کارروائی کی غرض سے ابتدائی نوٹیفکیشن زیر دفعہ4ہا جاری ہوا، قانون و قواعد حصول اراضی کی رو سے نوٹیفکیشن زیر دفعہ4کی معیاد ایک سال مقرر ہے ۔ معیاد گزرنے کے بعد نوٹیفکیشن از خود غیر موثر ہو جاتا ہے ، ایوارڈ کیلئے مطلوبہ رقم موصول نہ ہونے کے باعث ایوارڈ جاری نہیں ہوا۔

بد ھ کے روز اسمبلی اجلاس میں ممبر اسمبلی سردار صغیر خان کے قلیل المہلت سوال پر وزیر مال نے ایوان کو بتایا کہ مواضعات سہونتہ، تھلہ ، تمروٹہ سے رقبہ تعدادی16کنال 13مرلے کا ابتدائی نوٹیفکیشن زیر دفعہ4سال2005میں جاری ہوا۔

(جاری ہے)

رقم معاوضہ13,40,325/-روپے بنتی تھی جو کہ محکمہ شاہرات سے طلب کی جاتی رہی لیکن منصوبہ کلئے صرف10لاکھ روپے مہیا کیے گئے ۔

جبکہ ایوارڈ کی اجرائیگی کے لیے جملہ رقم کی موجودگی ناگزیر قانونی تقاضا ہے ۔ اس طرح بوجہ عدم ادائیگی دستیابی رقم ایوارڈز جاری نہیں ہو سکا۔ اس دوران محکمہ نے مزید رقبہ جات شامل کرتے ہوئے مواضعات تمروٹہ ، تھلہ ، بنگوئیں ، سہونتہ سے رقبل تعدادی91کنال 9مرلے اراضی کے حصول کیلئے تحریک ارسال کی جس کی روشنی میں سال2009میں دوبارہ نوٹیفکیشن زیر دفعہ4کی اجرائیگی ہوئی ۔

ایوارڈ کیلئے مطلوبہ رقم معاوضہ2,10,33,500/-طلب کی گئی جو محکمہ شاہرات کی جانب سے موصول نہ ہونے کے باعث ایوارڈ جاری نہیں ہوا۔ مابعد محکمہ شاہرات نے موضع ٹائیں جنوبی سے مزید تعدادی155کنال1مرلہ کے حصول کیلئے تحریک ارسال کی جس کا ابتدائی نوٹیفکیشن زیر دفعہ4مورخہ17-05-2010کو جاری ہوا۔ مذکورہ نوٹیفکیشن کی معیاد بھی سال2011میں ختم ہو چکی ہے۔ مطابق قانون محکمہ شاہرات کی جانب سے دوبارہ تحریک کی صورت میں کارروائی ایوارڈ کیلئے از سر نو نوٹیفکیشن زیر دفعہ4کی اجرائیگی ہو گی اور از سر نو تعین قیمت ہو کر جملہ مطلوبہ رقم دستیاب ہونے کی صورت میں ایوارڈ کی اجرائیگی ممکن ہو سکے گی ۔

اجرائیگی ایوارڈ کے بعد مطابقاً متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ وزیر مال نے کہاکہ متاثرین مکمل رقبہ کے معاوضہ کیلئے مستدعی ہیں جو مواضعات تمروٹہ ، تھلہ ، بنگوئیں ، سہونتہ سے تعدادی 91کنال 9مرلے اور موضع ٹائیں جنوبی سی155کنال1مرلے متاثرہ مطابق نوٹیفکیشن زیر دفعہ4ہوا ہے جبکہ فی الوقت مد امانت میں موجود دستیاب رقم13,40,325روپے موجود ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ مطابق قانون محکمہ شاہرات کی جانب سے دوبارہ تحریک کی صورت میں کارروائی ایوارڈ کیلئے از سر نو نوٹیفکیشن زیر دفعہ4کی اجرائیگی ہو گی اور از سر نو تعین قیمت ہر کر جملہ مطلوبہ رقم دستیاب ہونے کی صورت میں ایوارڈ کی اجرائیگی ممکن ہو گی ۔ اجرائیگی ایوارڈ کے بعد مطابقاً متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مطابق قانون محکمہ شاہرات کی جانب سے دوبارہ تحریک کی صورت میں کارروائی ایوارڈ کے لئے از سر نو نوٹیفکیشن زیر دفعہ4کی اجرائیگی ہو گی اور از سر نو تعین قیمت ہو کر جملہ مطلوبہ رقم دستیاب ہو نے کی صورت میں ایوارڈ کی اجرائیگی ممکن ہو گی ۔ اجرائیگی ایوارڈ کے بعد مطابقاً متاثرین کومعاوضہ کی ادائیگی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ اس موقع پر وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز نے کہاکہ نوٹیفکیشن چار کی معیاد ختم ہو چکی ۔ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ عدالتی فیصلہ پر نظر ثانی ہو گی اور پھر ادائیگی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :