آزاد کشمیر اسمبلی نے ’دی آزاد جموںوکشمیر ایلو پیتھک سسٹم ایکٹ ،2018 ‘کی اتفاق رائے سے منظور دیدی گئی

بدھ 11 دسمبر 2019 19:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) آزادجمو ں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ’دی آزاد جموںوکشمیر ایلو پیتھک سسٹم (پریونشن آف مس یوز) ایکٹ ،2018 ‘کی اتفاق رائے سے منظور دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کوہونیوالے اجلاس میں چیئرمین مجلس قائمہ نے ایوان میں مسودہ قانون پر رپورٹ پیش کی جس کو ایوان کی منظور ی سے زیر بحث لایا گیا اور بعدازاں اتفاق رائے سے اسے منظور کر لیا گیا ۔

اس موقع پرمسودہ قانون کے متعلق وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے ایوان کو بتایا کہ اس قانون سازی کے بعد کوئی بھی فرد بغیر ایم بی بی ایس کئے اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر نہیں لکھ سکے گا اور نہ ہی ایم بی بی ایس کی ڈگری کے سوا کوئی دستاویز آویزاں کر سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرجری بھی مستند سرجن کے سوا کوئی نہیں کر سکے گا قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو سزا ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :