جس طرح بائولنگ کر نی چاہیے تھی ویسے نہیں کی ، دوسرے روز سری لنکن ٹیم کو جلد آئوٹ کرنے کی کوشش کرینگے ، نسیم شاہ

بدھ 11 دسمبر 2019 20:11

جس طرح بائولنگ کر نی چاہیے تھی ویسے نہیں کی ، دوسرے روز سری لنکن ٹیم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ جس طرح بائولنگ کر نی چاہیے تھی ویسے نہیں کی ، دوسرے روز سری لنکن ٹیم کو جلد آئوٹ کرنے کی کوشش کرینگے ، ہوم گرائونڈ پر کھیلنے کی خوشی ہے ، کرائوڈ ہر بال پر سپورٹ کررہا تھا ۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو نسیم شاہ نے کہاکہ جس طرح بالنگ کرنی چاہیے تھی ،ویسے نہیں کی،لنچ سے پہلے بھی وکٹ لینے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انشا اللہ کوشش کریں گے سری لنکن ٹیم کو جلد سے جلد آئوٹ کریں۔انہوںنے کہاکہ کوشش کریں گے 250 سے پہلے پوری ٹیم کو آئوٹ کریں۔انہوںنے کہاکہ مجھے بڑی خوشی ہے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع ملا۔نسیم شاہ نے کہاکہ کراؤڈ ہر بال پر سپورٹ کر رہا تھا،ہوم گراؤنڈ میں کھیل کو انجوائے کیا۔نسیم شاہ نے کہاکہ میری کوشش ہوگی کہ جتنا کھیلوں اپنے ملک کیلئے اچھا کھیلوں۔ انہوںنے کہاکہ فاسٹ باؤلرز کے لیے ہیلپنگ پچ تھی۔

متعلقہ عنوان :