ڈی سی لاہور کی جانب سے شہر میں تعینات ہونے والے نئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری

بدھ 11 دسمبر 2019 21:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال نے لاہور شہر میں تعینات ہونے والے نئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر فروٹ و سبزی منڈیوں کے دورے کریںاور نیلامی کے عمل کو مانیٹر کریںاورسٹورز اور دیگر مارکیٹس کے وزٹس کریں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروائیںاورچینی، آٹا، گھی اور سبزیوں کی فروخت کو مقرر کردہ قیمتوں پر یقینی بنائیںاوراپنی اپنی تحصیل میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کے سرپرائز وزٹس کریں، زیر التوا کیسز، ریکوری کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات پر فوکس کریںاور ہدایت کہ انسدادِ سموگ پر کاروائیاں عمل میں لائیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ جو خلاف ورزی کریں ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اوران ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس ٹیموں کا جائزہ لیں۔ڈی سی لاہور نے غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول پمپس کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں تجاوزات ملے فوری طور پر خاتمہ کروائیںاورگراں فروشی پر قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ گراں فروشی کی ہرگز اجازت نہ ہے۔