میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے جرمنی اور صومالیہ کے سفیروں کی الگ الگ ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 11 دسمبر 2019 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے جرمنی اور صومالیہ کے سفیروں نے الگ الگ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو میئر نے دونوں سفیروں کو وفاقی دارالحکومت میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد نے کہاکہ پاکستان اور جرمنی دیرینہ دوست ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ، وفاقی دار الحکومت میں جرمنی کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی۔

میئر اسلام آباد نے کہاکہ دونوں ملکوں میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت ہے۔ جرمن سفیر نے کہاکہ جرمنی پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ میئر اسلام آباد نے کہاکہ پاکستان صومالیہ میں بھی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے، صومالیہ کے صنعتکار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لیں۔ میئراسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد انتظامیہ انہیں بھر پور مدد فراہم کرے گی۔میئر اسلام آباد نے دونوں سفیر وں کو سوینئر بھی پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :