پاکستان اور روس کا خطے میں دیرپا امن اور استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

بدھ 11 دسمبر 2019 21:20

پاکستان اور روس کا خطے میں دیرپا امن اور استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) پاکستان اور روس نے خطے میں دیرپا امن اور استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے رشین فیڈریشن کے وزیر صنعت و تجارت ڈینس ویلنٹی نووچ منٹروو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت و استحکام دینے پر اتفاق کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام، اور اقتصادی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھنے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔