مجھے اغواکرنے کی کوشش کی گئی : صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان

مجھ پر حملہ کرنے والے لیگی کارکنوں کی لسٹ سوشل میڈیا پر آنی شروع ہو گئی ہے ،فیاض الحسن چوہان کی میڈیا سے گفتگو

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 11 دسمبر 2019 19:02

مجھے اغواکرنے کی کوشش کی گئی : صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 11 دسمبر2019 ) : صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی مجھے اغواکرنے کی کوشش کی تھی ۔ انکا کہنا ہے کہ میرے عقب سے فائرنگ بھی کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق انکا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور مجھ پر حملہ ن لیگ کی سازش تھی۔ انکا کہنا ہے کہ مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، مجھ پر حملہ کرنے والے لیگی کارکنوں کی لسٹ سوشل میڈیا پر آنی شروع ہو گئی ہے۔

مریضوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائییگا۔انھوں نے کہا ہے کہ میرے عقب سے فائرنگ بھی کی گئی، حملے میں ملوث افراد کی حمزہ شہباز اور مریم نواز کے ساتھ تصاویر ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فاقی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد اور فیاض الحسن چوہان نہ ہوتے تو زیادہ نقصان کا خدشہ تھا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ وزیرا علیٰ نے واضع پیغام دیا تھا کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون راجہ بشارت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھاکہ قانون ہاتھ میں لینے کی جو روایت شروع ہوئی ہے اسے ختم کیا جائیگا۔ انکا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث کچھ افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔انکا کہنا تھا کہ جو لوگ ذمہ دار ہیں ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائیگی، وزیرا علیٰ نے واضع پیغام دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

انکامزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد اور فیاض الحسن چوہان نہ ہوتے تو زیادہ نقصان کا خدشہ تھا۔ یاد رہے کہ پی آئی سی واقعے پر ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان اور ینگ ڈاکٹرز نے مشترکہ طور پر کل بروز ( جمعرات ) کو صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا تھا۔