سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیئر حسین بخاری اور مصطفی نواز کھوکھرکا دورہ لیاقت باغ

سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 11 دسمبر 2019 21:22

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیئر حسین بخاری اور مصطفی نواز کھوکھرکا ..
راولپنڈی 11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی منانے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیئر حسین بخاری اور مصطفی نواز کھوکھر نے لیاقت باغ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، شرجیل میمن اور ناصر شاہ بھی لیاقت باغ میں موجودتھے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت تمام رہنماؤں نے بینظیربھٹو کی جائے شہادت پر بھی حاضری دی۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس مرتبہ بے نظیر کی برسی لیاقت باغ میں منائیں گے ، برسی کی تقریب سے بلاول اور آصف علی زرداری خطاب کریں گے ،ملک بھر سے کارکنان لیاقت باغ آئیں گے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء نیئر بخاری 12 سال بعد برسی کی تقریب لیاقت باغ میں ہو گی ، ہم ملک بھر کے کارکنوں کے منتظر رہیں گے۔