ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورآپریشنل مصروفیات کی وجہ سے پشاور روانہ ہو گئے

بدھ 11 دسمبر 2019 21:30

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کی بدھ کے روزہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بدھ کی سہ پہر پریس کانفرنس کرنی تھی تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر آپریشنل مصروفیات کی وجہ سے پشاور روانہ ہو گئے جسکے با عث یہ پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ منگل کے روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں طویل دورانیے پر محیط کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی تھی لیکن کورکمانڈرزکانفرنس کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔۔