ایتھوپین وزیراعظم کی اوسلو میں نوبل امن انعام وصول کرنے کے موقع پر اپنے ملک میں ’’عیسائیوں کے خلاف نفرت ‘‘ پر مبنی نسلی تشدد میں اضافے کی مذمت

بدھ 11 دسمبر 2019 21:59

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) ایتھوپین وزیراعظم ایبے احمد نے گزشتہ روز اوسلو میں نوبل امن انعام وصول کرنے کے موقع پر اپنے ملک میں ’’عیسائیوں کے خلاف نفرت ‘‘ پر مبنی نسلی تشدد میں اضافے کی مذمت کی ۔

(جاری ہے)

ایبے نے ایک رسمی تقریب کے دوران ایوارڈ وصولی کے موقع پر خطاب میں کہا کہ عیسائیوں کیخلاف نفرت اور تفریق ہمارے معاشرے میں سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بڑھ رہی ہے ، ہم سب کو ملکر نفرت کے اس زہر کو ختم کرنا ہو گا ۔اپریل2018ء میں برسراقتدار آنے کے بعد سے ایبے کا مقصد نسلی کشیدگی میں اضافے پر قابو پانے کے پیش نظر اصلاحات لانا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :