ٹرمپ نے مئواخذے کے لئے فرد جرم کے اعلان کے رد عمل میں الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

بدھ 11 دسمبر 2019 21:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئواخذے کے لئے فرد جرم کے اعلان کے رد عمل میں الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ٹرمپ جو کہ ایوان نمائندگان میں پورے ایوان کی الزامات پر حمایت میں مئواخذے کا سامنا کرنیوالے تیسرے امریکی صدر ہوں گے ، نے ٹوئٹر پر اپنے معروف دعوے کو بھی دہرایا کہ وہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سینئر ڈیموکریٹک رکن پارلیمنٹ جیری نیڈلر نے الزامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی 2020ء کی دوبارہ انتخاب کے لئے مہم کے مقصد سے یوکرائن پردبائو ڈالا کہ وہ اپنے حریفوں کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کرے ۔ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا یہ مضحکہ خیز ہے اور وہ جانتے ہیں کہ یہ درست نہیں۔علاوہ ازیں وائٹ ہائوس کی خاتون ترجمان سٹیفن گریشام نے مئواخذے کی شقوں کو جانبدارانہ ، غیر ضروری اور قابل افسوس کوشش قرار دیا ہے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ اور2016ء کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے ۔