موغادیشو ہوٹل پرجہادی حملے میں پانچ افرادہلاک

بدھ 11 دسمبر 2019 22:12

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں ایک ہوٹل پرجہادی حملے میں پانچ افرادہلاک ہوگئے ،یہ بات پولیس نے بدھ کے روزکہی اورمزیدبتایاکہ ہلاک شدگان میں تین عام شہری اوردوسیکیورٹی فورسزکے اہلکارشامل ہیں ۔پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ شام کے اوقات میں ہونے والاحملہ جس کی ذمہ داری الشباب اسلام پسندگروپ نے قبول کی ہے ،کے دوران تمام پانچ جہادی جنگجوجنہوںنے ہوٹل پردھاوابولاتھا،بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیاہے کہ ہمارابہادرسیکیورٹی فورسزنے ایس وائے ایل ہوٹل پردہشتگردحملے کوناکام بنایاہے ،جہاں سے حملے کے وقت مکین سرکاری اہلکاروں اورعام شہریوں سمیت 80سے زائدافرادکوبچالیاگیا۔پانچ ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے ،جن میں سے دوسیکیورٹی فورسزکے اہلکاراورتین عام شہری شامل ہیں ۔نودیگرشہری اوردوفوجی اہلکارمعمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔حملہ اس وقت شروع ہواجب قریبی صدارتی محل کی طرف جانے والی سڑک پرچیک پوائنٹس پرتعینات سیکیورٹی فورسزکے اہلکاروں اورجہادیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔