Live Updates

پاکستان بیت المال اور امریکن بورڈ برائے سڑٹیفکیشن آف ٹیچرز ایکسیلینس کے مابین باہمی یاداشت پر دستخط

معاہدہ کے مطابق امریکن بورڈ پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے پراجیکٹ سکول برائے بحالی مزدور اطفال کی تقریبا 2 ہزار سے زائد استاتذہ کو آن لائن ٹریننگ فراہم کرے گا ٹریننگ مکمل کرنے والی استاتذہ کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سڑٹیفکیس فراہم کیے جائیں گے

بدھ 11 دسمبر 2019 22:27

اّسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) پاکستان بیت المال اور امریکن بورڈ برائے سڑٹیفکیشن آف ٹیچرز ایکسیلینس کے مابین باہمی یاداشت پر دستخط۔ مفاہمتی یاداشت کی تقریب کا باقاعدہ انعقاد اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ معاہدہ پر امریکن بورڈ کی جانب سے افتخار قادر نے جبکہ پاکستان بیت المال کی جانب سے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے معاہدہ پر دستخط کیے۔

جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر برائیدفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال بھی موجودہ تھیں۔ معاہدہ کے مطابق امریکن بورڈ پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے پراجیکٹ سکول برائے بحالی مزدور اطفال کی تقریبا 2 ہزار سے زائد استاتذہ کو آن لائن ٹریننگ فراہم کرے گا ٹریننگ مکمل کرنے والی استاتذہ کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سڑٹیفکیس فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کورس پر فی کس تقریبا 2000 ڈالر لاگت آئے گی جو امریکین بورڈ کی جانب سے بلکل مفت فراہم کی جائے گی۔ تقریب سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکین بورڈ کی یہ کاوش قابل ستائش ہے۔ اس ٹریننگ اور سرٹیفیکٹ سے خواتین کی زندگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جو دیر پا اور دوراست ہونگے۔

وفاقی وزیر نے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی شب و روز انتھک محنت اور ادارہ کی موجودہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے ویڑن اور ایم ڈی بیت المال کی لیڈر شپ میں وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ جیسی فلاحی ریاست کے خواب کی تعبیر حاصل کرنے میں میں اہم کردار ادا کررہا یے۔ جہاں عام عوام کو انکی دہلیز تک ہر ممکن ریلیف ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جارہا ہے جسکی تائید ہر کوئی کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ ہیومین ڈویلپمینٹ کے بنائ کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں پا سکتا۔ انسانوں کو دی جانے والی بہترین تعلیم و تربیت ہی کسی معاشرے کی اساس اور ترقی کی ضمانت یے۔ اس معاہدہ سے پاکستان بھر میں قائم پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے 160 سکولوں کی استاتذہ کو ٹریننگ سے جہاں انکی قابلیت میں اضافہ ہوگا انکے لئے ترقی کے مزید راہیں ہموار ہونگی وہیں ان سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی زندگی میں بھی مثبت تبدیلی نظر آئے گی جو نئے پاکستان کی بنیاد بنے گی۔

یہی فلسفہ سیاست ہے جو وزیر اعظم عمران خان نے اپنایا کہ عوام پر سرمایہ کاری ہی دنیا کی بہترین سرمایہ کاری ہے جب یہ معاشرہ قابل اور باشعور ہوگا یہ ملک ترقی بھی کرے گا اور باقی دنیا کے لئے مشعل راہ بھی ہوگا۔ تقریب سے امریکن بورڈ کے بزنس ڈویلپمینٹ کے سربراہ افتخار قادر نے بھی خطاب کیا اور اپنے ادارہ کے فلسفہ، ویڑن ، مشن اور کارکردگی سے شرکائ کو آگاہ کیا۔ تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر افسران نمائندگان سمیت ، سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات