میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے جرمنی اور صومالیہ کے سفیروں کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور دنوں ممالک کے تعلقات پر گفتگو

میئر نے وفاقی دارالحکومت میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی

بدھ 11 دسمبر 2019 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے جرمنی اور صومالیہ کے سفیروں نے الگ الگ ملاقات کی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دنوں ممالک کے تعلقات پر گفتگو کی گئی۔میئر اسلام آباد نے دونوں سفیروں کو وفاقی دارالحکومت میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی، تفصیلات کی مطابق مئیر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز نے جرمنی کے سفیربرن ہالڈ سی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی دیرینہ دوست ہیں۔

اسلام آباد میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ، وفاقی دار الحکومت میں جرمنی کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی،، دونوں ملکوں میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت ہے،میئراسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت سے متعلق تفصیل سے بتایا۔

(جاری ہے)

جرمنی کے سفیر نے کہا کہ جرمنی پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے کا خواہشمند ہے، دوسری ملاقات میں صومالیہ کی سفیر نے میئر اسلام آباد سے ملاقات کی، ان سے گفتگو میں شیخ عنصر عزیز نے کہا کہ پاکستان صومالیہ میں بھی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے، صومالیہ کے صنعتکار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لیں، اسلام آباد انتظامیہ انہیں بھر پور مدد فراہم کرے گی، میئر نے دونوں سفیر وں کو سوینئر بھی پیش کئے۔

۔

متعلقہ عنوان :