بورڈ آف ریونیو سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی طرف سے صوبے کے ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ کو انسداد بدعنوانی کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایت
بدھ 11 دسمبر 2019 22:46
(جاری ہے)
اسی طرح پٹواریوں کو تحصیل یا اسی ضلعے یا موجودہ حلقے سے دور ضلعے میں تبدیل کرنے کی تاکید کے ساتھ شہری علاقوں میں ایسے سٹاف کو تعینات کرنے کے لئے کہا ہے جس نے پچھلے 3 سالوں سے شہری علاقوں میں خدمات سرانجام نہیں دیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کی فہرست مرتب کی جائے تاکہ انہیں کوئی اہم ذمہ داری نہ سونپی جائے۔علاوہ ازیں۔ کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت تمام تر انتقالات کو مجلس عام میں تصدیق کرنے کے عمل پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔نیزجائیداد کی منتقلی کی صورت میں پٹواری یا رجسٹری محرر شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے حکم نامہ کے ساتھ فریقین کے فون نمبر اور نام لکھے جس کی مزید تصدیق تحصیلدار اور ڈپٹی کمشنر کرے گا۔پٹواریوں کے صوابدیدی اختیارات کو ٹیکس ریٹس پٹواری آفس میں نوٹس بورڈ پر لگانے کے ذریعہ کم کیا جائے جبکہ عوامی آگاہی کے لیے ٹیکس ریٹ کو تحصیلدار،سب رجسٹرار اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مال کے دفتر میں لگایا جائے۔کرپشن سے نمٹنے کے لیے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ریونیو فیلڈ سٹاف کے کام کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت نے صوبے میں تمام پٹواریوں کے پرائیویٹ کلرک،منشی رکھنے پر پابندی عائد کی ہے اورخلاف ورزی کرنے کی صورت میں متعلقہ پٹواری کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔مجاز حکام نے ضلع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں شکایات سیل قائم کرنیکی ہدایت کر رکھی ہے۔صوبائی سطح پر بورڈ آف ریونیو کے دفتر میں شکایات سیل قائم کیا گیا ہے جس کی ذمہ داری عوام کو محکمہ مال سے متعلق تمام شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.