افغانستان کرکٹ بورڈ نے راشد خان کو تمام طرز کی کرکٹ کی قیادت سے ہٹا کر سینئر کھلاڑی اصغر افغان کو کپتان مقرر کر دیا

بدھ 11 دسمبر 2019 22:59

افغانستان کرکٹ بورڈ نے راشد خان کو تمام طرز کی کرکٹ کی قیادت سے ہٹا ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے راشد خان کو تمام طرز کی کرکٹ کی قیادت سے ہٹا کر سینئر کھلاڑی اصغر افغان کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ئ سے قبل پہلے رحمت شاہ کو کپتان بنایا گیا اور پھر گلبدین نیب کو قیادت دیدی گئی جس کے بعد راشد خان کو تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں ٹیم کا کپتان مقرر کیا۔گلبدین نیب کی قیادت میں افغانستان کی ٹیم ورلڈکپ میں کھیلے گئے 9 میچوں میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی جس کے بعد راشد خان کو ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا لیکن ان کی قیادت میں بھی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :