Live Updates

وزیراعظم کا سعودی عرب کا خصوصی دورہ کرنے کا فیصلہ

عمران خان سعودی ولی عہد سے ملاقات کرنے اور طے پائے معاہدوں پر مزید پیش رفت کو یقینی بنانے کیلئے رواں ماہ ہی دورہ کریں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 11 دسمبر 2019 19:52

وزیراعظم کا سعودی عرب کا خصوصی دورہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 11 دسمبر2019 ) وزیراعظم کا سعودی عرب کا خصوصی دورہ کرنے کا فیصلہ، عمران خان سعودی ولی عہد سے ملاقات کرنے اور طے پائے معاہدوں پر مزید پیش رفت کو یقینی بنانے کیلئے رواں ماہ ہی دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا ایک اور خصوصی دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر رواں ماہ ہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ جبکہ دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پائے اربوں ڈالرز منصوبوں کے معاہدوں پر پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔ خاص کر گوادر میں اربوں ڈالرز مالیت کی آئل ریفائنری کے منصوبے کے حوالے سے معاملات طے کیے جائیں گے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کے اس خصوصی دورے کے دوران مزید کئی اہم معاملات بھی طے کیے جانے کا امکان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات