بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی میرے لئے علمی مرکز کی حیثیت رکھتی ہے ،میر یونس عزیز زہری

انجینئرنگ جامعہ خضدار ایک عرصہ سے صوبے کے نوجوانوں کو فنی مہارت سے لیس کرکے انہیں باصلاحیت انجینئر بنار ہی ہے توقع ہے وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی اور ٹیم اسی طرح اپنی خدمات جاری رکھیں گے ،رکن بلوچستان اسمبلی

بدھ 11 دسمبر 2019 23:41

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار اعلی تعلیمی باب اور ہماری علمی پہچان ہے ، یونیورسٹی میں مذید جدت لانا اور اس کی تعمیر و ترقی وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی اور اس کی ٹیم کی صلاحیتوں کی مرہونِ منت ہے ۔

انجینئرنگ جامعہ خضدار ایک عرصہ سے صوبے کے نوجوانوں کو فنی مہارت سے لیس کرکے انہیں باصلاحیت انجینئر بنار ہی ہے توقع ہے کہ وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی اور اس کی ٹیم اسی طرح اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور جامعہ کو مزید وسعت اور ترقی دیں گے وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی نے جب سے جامعہ کے عہدے کا چارج سنھبالے ہیں اس کے بعد سے جامعہ ہذا میں نئی تبدیلی بھی نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے شعبہ الیکٹریکل میں لیبز انرجی سسٹم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پربلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ انجینئر علی رضاء شاہ ،انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے رجسٹرار ڈاکٹرسید جلال شاہ ، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن انجینئر رضاء زہری ، و دیگر موجود تھے ۔

اس موقع پر مہمان خاص رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کو چیئرمین الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹررضاء حید ر ، چیئرمین انرجی سسٹم انجینئرڈاکٹر عنایت اللہ کو نئے انرجی سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس مو قع پر خضدار جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ہر روز نت نئی چیزیں لانے کی کوشش کررہی ہیں ، ہم یونیورسٹی میں علمی معیار تعمیر و ترقی کے لئے ملکی و بیرونی ملک جامعات سے معاہدات ، جامعہ ہذا میں نئے ڈیپارٹمنٹس ، ودیگر اضلاع میںکیمپس کے لئے جو کوششیں کیئے ہیں اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے اور اس کا فائدہ اس صوبے کے نوجوانوں کوہوگا ،یونیورسٹی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری یافتہ ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں اور مذید اساتذہ پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔

رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی میرے لئے علمی مرکز کی حیثیت رکھتی ہے ، اور یہ ادارہ میرے لئے مادرِ علمی بھی ہے چونکہ میں یہاں سے پڑھا ہوں میں نے اس ادارے سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے ، میری کوشش ہے کہ یہ جامعہ اسی طرح ترقی کرے اور اس کا نام پوری دنیاء میں پھیلے ، تین دھائیوں سے صوبے کے نوجوان اس جامعہ سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرکے پاکستان اور بیرونی دنیاء میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت خدمات سرانجام دے رہے ہیں یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا،دریں اثناء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارکے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ سے ملاقات کی اس موقع پرپرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ انجینئر علی رضاء شاہ ،انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے رجسٹرار ڈاکٹرسید جلال شاہ ، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن انجینئر رضاء زہری ، و دیگر موجود تھے ۔

ملاقات میںجامعہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بات چیت ہوئی رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ میں جامعہ کے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی خدمات قابل اعتراف ہے ، ان کے اچھے اقدامات کی ہم حوصلہ افزائی بھی کریں گے اور انہیں داد بھی دیں گے گزشتہ روزمیرے آڈیٹوریم میں ہونے والے خطاب میں ان باتوں کو آگے لانے کی ضرورت تھی کہ جس میںجامعہ کی ترقی کے حوالے سے تجاویز میں نے دیئے تھے تاہم جو شہ سرخیاں نکالی گئیں وہ میرے بیان کے برعکس تھے ، ملاقات کے موقع پر میر یونس عزیز زہری نے وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ کی جامعہ کے لئے خدمات اور کوششوں کو بھی سراہا، اور کہاکہ میں نے چین کے دور ے کے موقع پر بھی بلوچستان کے طلباء کی بات کی ہے کہ وہاں تعلیمی لہذا سے جو بلوچستان کا کوٹہ ہے اس میں بلوچستان کے نوجوانوں کو موقع فراہم کیا جائے ۔