راولپنڈی،کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ

بدھ 11 دسمبر 2019 23:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تمام مذاہب کے اکابرین اپنا مثبت کردار ادا کریںانہوں نے کہا کہ سب نے مل کر امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کا قلع قمع کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ صدیق، ڈسٹرکٹ زونل خطیب حافظ اقبال رضوی ،پیر اظہار حسین بخاری، شوکت جعفری، پاسٹر عادل گل، پنڈت لال سمیت دیگر مذاہب کے اکابرین نے شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہیر انور جپہ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ضلع راولپنڈی میں تمام چرچز کا دورہ کرکے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جائے انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں- انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے محبت، بھائی چارے اور یگانگت کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے ہر شہری کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا ۔