پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام مہاجرین کے عالمی دن پر کانفرنس کا انعقاد

بدھ 11 دسمبر 2019 23:58

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام مائگرنٹ ریسورس سنٹر کے اشتراک سے مہاجرین کے عالمی دن پرایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد لاء کالج کے ڈاکٹر حسن پرویز انوائرنمنٹل لاء سنٹر میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر اقبال چائولہ،ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سا ئنسز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، چیئر مین شعبہ اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، چیئرپرسن شعبہ سوشل ورک ڈاکٹر طاہرہ جبیں،ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، انچارج شعبہ سپیس سائنس جاوید سمیع، فیکلٹی ممبران ، سرکاری و نجی اداروں سے نمائندگان اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس میں ہجرت اور مہاجرین کے مسائل پر کام کرنے والے دانشوروں نے تحقیقاتی مقالہ جات پیش کئے ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر طاہرہ جبیں نے بہترین کانفرنس کے انعقاد پر مائگرینٹ ریسورس سنٹر اور فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔