ی*راولپنڈی پولیس کی کرسمس ڈے پر چرچ کے پاسٹرز سے ملاقات،سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

Iمسیحی برادری کے تہوار پر انکی مذہبی عبادت گاہوں کے اردگرد شرپسند عناصر کی بیخ کنی کیلئے خصوصی سرچ اور کومبنگ آپریشن کیے جائیں گے،ایس پی سول لائنز سرکلزبینش فاطمہ

بدھ 11 دسمبر 2019 22:15

ٓراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) سٹی پولیس افسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کی طر ف سے کرسمس ڈے کے حوالے سے مختلف چرچ کے پاسٹرزسے میٹنگ ،سیکورٹی امور کے متعلق تبادلہ خیال ،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے تمام ایس ڈی پی اوز کے اپنے ایریا کے چرچز کے پاسٹرز اور انتظامیہ سے کرسمس ڈے کے حوالے سے میٹنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر اے ایس پی سول لائنز سرکلز بینش فاطمہ نے کرسمس ڈے کے حوالے سے مختلف چرچ کے پاسٹرز سے میٹنگ کی ،میٹنگ میں پاسٹرز اور چرچز کی انتظامیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،میٹنگ کے دوران کرسمس ڈے کے حوالے سے سیکورٹی امورکے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر اے ایس پی سول لائنز سرکلزبینش فاطمہ نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل آزادی حاصل ہے ، کرسمس ڈے پر اقلیتی برادری کی مذہبی عبادت گاہوںکو ہر قسم کی سیکورٹی دی جائے گئی ،انہوں نے کہا کہ سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی طرف سے کرسمس ڈے کے حوالے سے فول سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، مسیحی برادری کے اس خاص تہوار پر ان کے مذہبی عبادت گاہوں کے اردگرد شرپسند عناصر اور قانون شکنوں کی بیخ کنی کیلئے خصوصی سرچ اور کومبنگ آپریشن کیے جائیں گے، اس موقع پر چرچز کے پاسٹرز اور انتظامیہ کی طرف سے اس بات کی یقینی دہانی کروائی ہے کہ کرسمس ڈے کی تقریبات پر ان کی طرف سے سیکورٹی امور کے متعلق درکار تعاون فراہم کیا جائے گا،اے ایس پی بینش فاطمہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں میٹنگز کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔