Live Updates

لاہور کا واقعہ مکمل احتساب کا متقاضی ہے،ایسا تو دوران جنگ بھی نہیں ہوتا، بلاول بھٹو زرداری

ہم پارلیمان پر حملہ آور ہونے والی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بدترین فاشزم کے گواہ بن رہے ہیں،بیان

بدھ 11 دسمبر 2019 22:15

لاہور کا واقعہ مکمل احتساب کا متقاضی ہے،ایسا تو دوران جنگ بھی نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور کا واقعہ مکمل احتساب کا متقاضی ہے،ہم پارلیمان پر حملہ آور ہونے والی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بدترین فاشزم کے گواہ بن رہے ہیں۔بدھ کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور واقعے کے حوالے سے ٹویٹر پراپنے بیان میں کہا کہ آج لاہور میں دل کو دہلادینے والے مناظر دیکھنے کو ملے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دارالحکومت میں ایک مکمل انارکی کی حالیہ لہر نظر آئی۔انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمان پر حملہ آور ہونے والی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بدترین فاشزم کے گواہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء نے اسپتال پر حملہ کیا، ایسا تو دوران جنگ بھی نہیں ہوتا، یہ گراوٹ کی نئی سطح ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کا واقعہ مکمل احتساب کا متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ خوداحتسابی کا بھی متقاضی ہے کہ ہم بطور قوم عمران خان کے نیا پاکستان میں اور کتنا نیچے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اور ہمارا ملک آج ہونے والے واقعے سے دراصل بہت بہتر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات