Live Updates

اگر پنجاب میں پچھلے دنوں تبادلے نہ ہوتے تو آج جیساواقع نہ ہوتا: سینئر صحافی و کالم نگار عارف حمید بھٹی

عوام یہ پہچانے کہ انکے رہنما کون ہیں،آج کونسا رشتہ تھا جو کہ پی آئی سی میں نہیں جلا؟،عارف حمید بھٹی کا اظہار خیال

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 11 دسمبر 2019 22:38

اگر پنجاب میں پچھلے دنوں تبادلے نہ ہوتے تو آج جیساواقع نہ ہوتا: سینئر ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 11 دسمبر2019) : سینئر صحافی و کالم نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب میں پچھلے دنوں تبادلے نہ ہوتے تو آج جیساواقع نہ ہوتا۔ انکا کہنا تھاکہ عمران خان کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ میں نے اس دفعہ بہت قابل افسران تعینات کیے ہیں،اب پنجاب میں صورتحال اب کچھ اور ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اگر اگر پنجاب میں پچھلے دنوں تبادلے نہ ہوئے ہوتے اورآج صورتحال کچھ اور ہوتی۔

آج جو کچھ پی آئی سی میں ہوا وہ نہیں ہو سکتا تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ عوام یہ پہچانے کہ انکے رہنما کون ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آج کونسا رشتہ تھا جو کہ پی آئی سی میں نہیں جلا؟ یاد رہے کہ اس سے قبل عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب نے جناب ذوالفقادحمید کو گرین چٹ دی ہے۔

(جاری ہے)

انکو اس بات کا پتہ ہونا چاہیئے کہ جب ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کو شہید کیا گیا تب ڈی آئی جی انوسٹیگیشن ذوالفقار حمید تھے۔

یہ وہی ذوالفقار حمید تھے جنہوں نے ماڈل شہدا کو مجرم ٹھرایا تھا، آج وزیر اعظم عمران خان نے انھیں سی سی پی او لاہور لگا دیا ہے ۔اس سے قبل گزشتہ کچھ دن پہلے حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقری و تبادلے کیے گئے تھے۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو لگایا گیا تھااور سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے بعدانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیےتھے ۔

ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ احمد نواز شاہ کو ایڈیشنل ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان، ایڈیشنل ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان عمران رزاق کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ، ایڈیشنل ایس پی سرگودھاواجد حسین کو ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب، اور ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی کوثر پروین کو ایس پی انویسٹی گیشن چینوٹ تعینات کردیاگیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات