دعا منگی کیس، پولیس اور اغواکاروں کے مابین مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

دو پولیس اہلکاراورایک اغواکارزخمی ہوا، پولیس کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 11 دسمبر 2019 23:14

دعا منگی کیس، پولیس اور اغواکاروں کے مابین مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ..
کراچی (اردو پوائٹ اخبار تازہ ترین 11 دسمبر2019) : دعا منگی کیس، پولیس اور اغواکاروں کے مابین مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں دو پولیس اہلکاراورایک اغواکارزخمی ہوئےتھے۔ تفصیلات کے مطابق دعا منگی کے اغوا ہونے کے 5 دن بعد پولیس اور اغوا کاروں کے مابین ایک پولیس مقابلہ ہواتھا۔ مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

یہ ویڈیومورخہ5 دسمبر کی ہے۔ پولیس نے بیان دیا تھا کہ اس مقابلے میں دو پولیس اہلکاراورایک اغواکارزخمی ہوئے تھے۔ پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس مقابلے میں وہی اسلحہ استعمال ہوا تھا جو کہ دعا کے دوست حارث کو زخمی کرنے میں استعمال ہوا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ5دسمبرکوپا کستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے اسلحے کہ زور پر اغوا ہونے والی میڈیکل کی طالبہ دعا منگی کی بازیابی میں سندھ حکومت اور اداروں کی نااہلی اور غفلت کی مذمت کرتے ہوئے کہاتھا کہ ڈاکٹر دعا منگی کو اغوا ہوئے 5 دن گذر گئے ہیں سارا سندھ سراپا احتجاج ہے مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اور یہ زرداری لیگ کی حکومت کہ لیے لمحہ فکریہ ہے ،انہوں نے کہا سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سندھ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب زرداری لیگ کے ایم پی ایز ڈاکوؤں سے ملے ہوئے ہیں اور پاتھاریدار بنے ہوئے ہیں تو اغوا کی وارداتیں کیسے ختم ہو سکتی ہیں،انہوں نے مزید کہاتھا کہ ایس ایس پی شکارپور کا بیان سندھ حکومت کہ چہرے پر تماچہ ہے،جس میں انہوں نے کہاتھا کہ دریاء کے کچے کا علائقا ایم پی ایز اور بااثر شخصیات کا گھر بنا ہوا ہے ،اور پولیس ان بااثر شخصیات سے خوفزدہ ہے اور وہ بااثر پولیس میں مداخلت کرتی ہیں ، وفاقی حکومت دعا منگی کی بحفاظت بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور وفاقی حکومت کہ قانون لاگو کرنے والے ادارے ایس ایس پی شکارپور کہ بیان شامل تفتیش کرکے اغوا کی وارداتوں میں ملوث حکومتی ایم پی ایز اور بااثر وڈیروں کہ خلاف کاروائی کرے۔