ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا زیارت معصوم بازار کا دورہ، ایل پی جی ڈیلرز کو حفاظتی اقدامات کی عدم فراہمی پر نوٹس

بدھ 11 دسمبر 2019 23:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ضلع ایبٹ آباد کے دیہی علاقوں کے دورہ کے دوران دکانوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III امین الحسن نے زیارت معصوم بازار کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے فروٹ، سبزی، کریانہ، ایل پی جی اور دیگر کئی دکانوں کا معائنہ کیا اور ریٹ لسٹ پر عمل درآمد، معیاری اشیاء کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایل پی جی ڈیلرز کو حفاظتی اقدامات کی عدم فراہمی اور این اوسی نہ ہونے پر نوٹس جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :