آبی وسائل کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان پر وکلاء کے حملے کی مذمت

بدھ 11 دسمبر 2019 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) آبی وسائل کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان پر وکلاء کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کیا جانے والا وکلاء کا حملہ قابل افسوس ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے فیاض الحسن چوہان کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام نہ کر کے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر پر مسلم لیگ (ن) کی ایماء پر حملہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ہسپتال پر حملہ کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔