Live Updates

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی تمام درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے، سماعت 16جنوری تک ملتوی

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:52

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی تمام درخواستوں پر دلائل نہ ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) انسداددہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی تمام درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے، سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے ،وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اخراج مقدمہ پر شاہ محمود قریشی کی جانب سے جواب جمع نہ کروایا جا سکا۔عدالت نے مدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی کو دوبارہ نوٹس جاری کر دئیے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات